آئی سی سی اجلاس،انڈیا پاکستانیوں سیکیورٹی کی تحریری ضمانت آئندہ ماہ دیگا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) اکتوبر اور نومبر میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ویزوں اور ٹیکس معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے اعلامیے کے مطابق اگلے ماہ میں یہ دونوں معاملات حل ہوجائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کے سلسلے میں تحریری ضمانت مانگی تھی۔بورڈ کے اجلاس رواں سال کے آخر میں ڈھاکا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر نائنٹین ورلڈکپ ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اب یہ ایونٹ کورونا وائرس کی صورت حال میں بہتری پر دو برس بعد کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔بورڈ کے اجلاس میں آئی سی سی نے اس بات کی بھی منظوری دی کہ سینئر ایونٹس میں جہاں قرنطینہ لازمی ہوگا وہاں ہر ملک اپنے دستے میں 7اضافی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف ساتھ لاسکتا ہے۔ڈی آر ایس میں امپائرز کال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کے پیش نظرٹیسٹ میچزمیں مقامی امپائر برقرار رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز میں 3اور ون ڈے میں 2ریویو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت ٹی 20ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو ویزوں کی یقین دہانی آئندہ ماہ کرائے گا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت کے ویزے کی یقین دہانی مانگی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*