تازہ ترین

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری

واشنگٹن(آئی این پی)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا،اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ریفارم پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی،اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے،اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دے دی اور جائزہ مشن نے 50کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے جس میں پاکستان کو قرض دینے کی حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*