تازہ ترین

آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو پیش کرینگے، میر ظہور بلیدی ،میر سلیم کھوسہ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزراءمےر ظہور احمد بلےدی اور مےر سلےم کھوسہ نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملے پر اپوزےشن کا احتجاج غےر جمہوری عمل ہے اور عوام نے اپوزےشن کے غےر جمہوری روےہ کو مسترد کردےا ہے سرکاری ملازمےن کےلئے بجٹ مےں اچھا پےکےج رکھا ہے اپوزےشن و سرکاری ملازمےن احتجاج کرنے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لے صوبائی حکومت نے بلوچستان بےنک قائم کرنے کا فےصلہ کرلےا‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے سول سےکرٹرےٹ مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کےا ‘ انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ و ہ صوبے کا اپنا بینک بنائے گے اور اس پر کا کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ، گزشتہ سال صوبائی بجٹ 465 ارب روپے کا پیش کیا تھا اور گزشتہ بجٹ میں 87 ارب روپے کا خسارہ تھا جبکہ رواں مالی سال خسارے میں 50 فیصد لانے میں کامیاب ہوئے اور صوبائی محصولات میں 40 ارب روپے کے ہدف میں 30 ارب روپے کے جمع کئے ہیں جبکہ 108 ارب کی پی ایس ڈی پی میں 75 ارب روپے کے اخراجات کئے ہیں اور اس سال تاریخ کا کم ترین سیپلیمنٹری بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں یہ اچھی گورننس اور معاشی پالیسی کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کو آٹومیشن سسٹم پر لائے ہیں اب اسکیم کے فنڈز منظوری کے فورا بعد ریلیز ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری حکومت کی درخواست پر وفاق نے خطیر ترقیاتی فنڈز رکھے ہیں جن میں پسماندہ اضلاع میں سڑکیں ڈیم تکنیکی تعلیم و دیگر اسکیمات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 جون کو بہترین بجٹ پیش کریں گے اور بجٹ سے متعلق مشاورت ہوگئی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس بار بجٹ میں ان شعبوں کو توجہ دی ہے جو پہلے نہیں تھی اور سرکاری ملازمین کے لئے اچھا خاصا پیکج آئندہ بجٹ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ کا معاملے پر اپوزےشن کا احتجاج غےر جمہوری عمل ہے اور عوام نے اپوزےشن کے غےر جمہوری روےہ کو مسترد کردےا ہے سرکاری ملازمےن کےلئے بجٹ مےں اچھا پےکےج رکھا ہے سرکاری ملازمےن احتجاج کرنے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لے صوبائی حکومت نے بلوچستان بےنک قائم کرنے کا فےصلہ کرلےا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*