تازہ ترین

81واں یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگا

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)81واں یوم پاکستان آج 23مارچ بروز (منگل)ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے،ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جائیں گی،تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس دن کی مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامتی سے ہوگا،نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق سر علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگرپر وقار تقریبات منعقدہوں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*