تازہ ترین

ہم خالی نعروں پر نہیں عملی طور پر کام پر یقین رکھتے ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں یکساں بنیاد وں پر ترقیاتی عمل شروع کئے ہوئے ہے صوبے کے طول و عرض میں صحت،تعلیم،آبنوشی،آبپاشی وسٹر کوں کی تعمیرکے منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری ہے اس حوالے سے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ودور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کو ضروریات زندگی میسر آسکیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتیں ا±ن کی دہلیز پر دستیاب ہو سکیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میگا پر و جیکٹس کے ساتھ ساتھ چھوٹے ترقیاتی منصو بوں پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے صوبائی حکومت طویل المدتی احد کلیل المدتی منصوبوں پر کام کررہی ہے ان شعبوں کو وزیر اعلیٰ بذات خود مانٹر نگ کرتے ہیں کام کے معیارپہ خود نظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم خالی تقروں پریقین نہیں رکھتے ہم عمل طور پر کام پر یقین رکھتے ہیں اور بہت جلد عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے فیض یاب ہونا شروع ہوجائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*