تازہ ترین

ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش ہیں اور کہا ہے کہ وہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہیں۔اپنے بیان میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پرامیدہے، ہاشم آملہ نے کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اور روی بوپارہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی زلمی ٹیم میں شامل ہیں جن کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ سینرز اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پرامیدہے، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، جن کے ساتھ کام کرکے کا اچھا لگ رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*