تازہ ترین

چین، انڈیانے متنازع سرحد سے فوجیوں کا انخلا مکمل کرلیا

China and India Conflict

نئی دہلی /بیجنگ (م ڈ )چین اور بھارت نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد پر پینگونگ جھیل کے علاقے سے فوجیوں کا انخلا مکمل کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں فوجی کمانڈروں نے مکمل انخلا کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں فوج، ٹینک اور توپ خانہ نکالنا شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے کمانڈروں نے مکمل انخلا کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات بھی کی تھی۔ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دونوں اطراف نے پینگونگ جھیل کے علاقے میں فرنٹ لائن فوجیوں کے انخلا کا جائزہ لیا اور یہ ایک اہم پیش قدمی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کے ساتھ دیگر امور کے حل کے لیے یہ ایک اچھی بنیاد ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے بات چیت کو جاری رکھنے، صورتحال کو مستحکم کرنے اور صورتحال پر قابو پانے، مستقل اور منظم انداز میں دیگر امور کے حل پر اتفاق کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*