تازہ ترین

ماہرہ خان کی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد ا±ن کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیوں کہ ماہرہ خان نے ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے۔ جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی اور سرمد سلطان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار نظر آرہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*