تازہ ترین

سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،عمران خان

پشاور (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔انہوںنے کہاکہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس لیے پیچھے رہ± گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا،ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے وژن کی مکمل تائید کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*