تازہ ترین

امریکا پر پاکستان، انڈیا مابین امن مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

واشنگٹن(م ڈ) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لانے کے لیے بھارت کو اسلام آباد کے ساتھ رابطوں پر آمادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے، یہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ درست صورتحال پیدا کرے، میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن تھنک ٹینک اسٹیمسن سینٹر کے آن لائن فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے لیے پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے، یہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ درست صورتحال پیدا کرے، ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے۔ اسد مجید خان نے یہ بھی تجویز دی کہ نئی بائیڈن حکومت کو افغانستان سے فوجیں نکالنے میں کسی بیھ تاخیر کے حوالے سے طالبان سے مشورہ کرنا چاہیے۔ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ کمیونٹی امریکا،پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*