تازہ ترین

چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں، اسد عمر /حفیظ شیخ

کراچی ( آئی این پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں،ہوسکتاہے ایک2سیٹ اضافی مل جائیں،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کومعاشی خسارہ ورثے میں ملا،کوئی بھی حکومت خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتی،معاشی بحالی کے لئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے،چیلنجزضرورہیں لیکن سمت درست ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراءاسد عمر اور عبدالحفیظ شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی بات ہوئی،کراچی سے متعلق مختلف امورپربھی بات ہوئی،اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں،عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی اس لیے توسینیٹ کاٹکٹ جاری کیاگیا،چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں،ہوسکتاہے ایک 2سیٹ اضافی مل جائیں،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ الیکشن دوشخصیات کے درمیان نہیں بلکہ دوپارٹیوں کے درمیان ہے،امیدہے سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے،پی ٹی آئی حکومت کومعاشی خسارہ ورثے میں ملا،کوئی بھی حکومت خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتی،معاشی بحالی کے لئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے،کوروناوائرس سے پہلے ٹیکس کلیکشن میں17فیصداضافہ کیاگیا،کوروناکے دوران ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوکیش پیسے دیئے گئے،چیلنجزضرورہیں لیکن سمت درست ہے،وزیراعظم کاکوئی ذاتی کاروبارنہیں وہ ملک کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہا کہ سینیٹ انتخاب سے متعلق ووٹوں پربھی بات ہوئی،کراچی میں ماس ٹرانزٹ اورسیوریج سے متعلق بھی بات ہوئی، امیدہے پی ٹی آئی حکومت مردم شماری سے متعلق تحفظات دورکرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*