تازہ ترین

پاکستان میں 1160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

coronavirus-threatening-the-whole-world

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے اور 1160 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 16 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12617 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 72334 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24226 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*