وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ سینیٹ کا الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن اچھے اور شفاف انداز میں ہو، سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کا مقابلہ ہے، اسے ذاتی رنگ نہیں دینا چاہیے،انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت آئی تو مالی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جبکہ پچھلی حکومت کے دور میں برآمدات صفر تھیں، 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکا ہے، کورونا کے ماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، حکومت نے احساس پروگرام کابجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب روپے کیا،حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں کمی کرنا، ہمارے لیے چیلنج ہے جبکہ اشیا کی قیمتیں نہ بڑھنے دینا بھی حکومت کیلئے چیلنج ہے،وزیرخزانہ کا کہناتھاکہ کمزور مڈل کلاس طبقے کی مدد کیلئے حکومت اشیا کی خرید پرسبسڈی دے رہی ہے، گندم کی قلت پر 40لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی، بڑھتی قیمتیں ہر پاکستانی کو متاثر کررہی ہیں لہذا ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*