تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا سے 24لاکھ 72ہزارہلاکتیں،11کروڑسے زائد متاثر

نیویارک(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 72 ہزار 298 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 68 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 9 ہزار 875 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 86 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 339 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 6 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*