بلوچستان میں امن کو یقینی بنانے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ،شیخ رشید

کوئٹہ( این این آئی) وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کوئٹہ کا دورہ بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں سرحدوں کی نگرانی اور امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا جہاںانہوں نے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی ۔ اس مو قع پر وزیر داخلہ رشید احمدکو بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں سرحدوں کی نگرانی اور امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ امن وامان کی صوتحال کو بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا،بلوچستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*