تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس84.91پوائنٹس کے اضافے سے46227.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ49.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 23ارب85کروڑ64لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت20.21فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46116.57پوائنٹس کی نچلی اور 46378.40پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا لیکن مجموعی طور پر مثبت رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس84.91پوائنٹس کے اضافے سے46227.65پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس14.33پوائنٹس کے اضافے سے 19230.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 91.36پوائنٹس کے اضافے سے31851.18پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 415کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 200میں کمی اور 10میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ82کھرب92ارب95کروڑ89لاکھ روپے سے 83 کھرب 16 ارب81کروڑ53لاکھ روپے ہو گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*