تازہ ترین

ماہرہ خان بھی ’پاورٹی‘ میں شامل ہوگئیں

کراچی (شوبز ڈیسک)مختصر وڈیو میں منفرد لہجے کے استعمال سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی دنانیر کے انداز کو اپنانے والے مشہور لوگوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اب اس لسٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی جس میں مومل شیخ بھی شامل ہیں۔ماہرہ خان نے وڈیو پوسٹ کے ساتھ دنانیر کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔ماہرہ خان کی وڈیو مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے کیونکہ اس وڈیو کو کچھ ہی دیر میں 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔دوسری جانب دنانیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ویڈیو اتنی مقبول ہونے کا سوچا نہ تھا، ویڈیو پر بننے والی میمز پ±ر لطف ہیں۔ پرعزم ہوں کہ مستقبل میں مداحوں کے لیے مزید ویڈیوز بناﺅں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*