تازہ ترین

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات خطے میں استحکام کےلئے ضروری قرار

واشنگٹن (م ڈ)امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر شائع ہونے والی ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ طویل عرصے سے جاری مسائل اور حالیہ چیلنجز کے باوجود ان دو ممالک کے باہمی تعلقات کو کئی شعبوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے اور ایسا کرنا دونوں ممالک اور خطے کے لیے مفید ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خارجہ امور کے ماہرین کی تصنیف کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب صدر جو بائیڈن پاکستان کے ہمسایہ ملک، جنگ سے دوچار افغانستان میں تعینات امریکی فوجوں کی موجودگی کے متعلق اہم فیصلہ کرنے کے سلسلے میں اپنے نیٹو اتحادیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔دوسری طرف امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کے تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ جب کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور حریف بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*