تازہ ترین

ماہرہ خان پی ایس ایل 6 کیلئے بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور ابھی سے ہی ملک بھر میں کرکٹ شائقین پی ایس ایل فیور میں مبتلا ہوگئے۔شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کا بھی اعلان کردیا۔پشاور زلمی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16فروری کی صبح کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ماہرہ خان کے برانڈ ایمبیسڈر کی تعینانی کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو سفیر تعینات کرنے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں پشاور زلمی کا سچا مداح قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ شروع سے ہی ان کے شائقین اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ رہتی ہیں۔ماہرہ خان گزشتہ پی ایس ایل میں بھی پشاور زلمی کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر تھیں جب کہ وہ ماضی میں بھی تقریبا تمام پی ایس ایلز میں پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں۔پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے نامور اداکاروں و گلوکاروں کو اپنا برانڈ سفیر مقرر کرتے ہیں اور گزشتہ چند سیزنز سے ہر ٹیم ایک سے زائد سفیر مقرر کرتی آ رہی ہے۔پشاور زلمی ماضی میں ایک ساتھ ماہرہ خان اور گل پانڑہ سمیت دیگر شوبز و میوزک شخصیا کو اپنا برانڈ سفیر مقرر کرتی آئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*