دھمکیاں دینے والا احسان اللہ احسان فرار کیسے ہوا، ملالہ یوسف زئی

لندن (م ڈ) طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان نے کئی معصوم افراد اورمیرے اوپر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔انہوں نے لکھا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی ٹوئٹر پر احسان اللہ احسان نامی ایک اکاﺅنٹ کا حوالہ دے رہی تھیں
، جس میں انہیں مخاطب کرکے کہا گیا تھا کہ ملالہ جی! آپ جلد اپنے پہلے گھر تشریف لائیے، آپ اور آپ کے والد صاحب کے ساتھ ابھی بہت سارا حساب باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جب برطانیہ آئی تو میرے لیے یہ ثقافت بالکل نئی تھی اور میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ یہاں کی موسیقی اور فنون لطیفہ میں کیا چیز مجھے اچھی لگتی ہے کیا نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*