تازہ ترین

جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی فلم ’اٹیک‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔جان ابراہم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اداکار پر ٹیوب لائٹ سے حملہ کرتا ہے۔ ٹیوب لائٹ لگنے سے ان کی گردن پر خراشیں آئیں اور تھوڑا سا خون بھی نکلا ہے۔اس حوالے سے جان ابراہم نے لکھا کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔پوسٹ پر صارفین نے جہاں حقیقی اسٹنٹ دکھانے پر ان کی تعریف کی وہیں مداحوں نے اداکار کو چوٹ لگنے پر پریشانی کا اظہار بھی کیا ۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کمنٹ میں انہیں’ایکشن مین‘ قرار دیا ہے۔اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جان ابراہم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*