تازہ ترین

فلم گجنی کیلئے عامر خان کے گھر 3 دن مہمان رہا‘ ہمایوں سعید

کراچی (شوبز ڈیسک)فلم و ٹی وی کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کئی سال قبل بھارت کے دورے کے دوران بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان کے گھر مہمان بننے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ وہ بالی وڈ کی مشہور فلم گجنی کے ایک کردار کے لیے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے عامر خان سے ان کے ممبئی میں واقع گھر میں ملاقات بھی کی تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ 3 دن عامر خان کے گھر رہے، اور عامر خان نے مجھے دیکھ کر کہا تھا کہ آپ اس کردار کے لیے کافی گڈ لوکنگ ہیں۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مزہ آیا، میں نے عامر خان سے دو مرتبہ ملاقات کی اور انھوں نے ہمیں بہت سے دیسی کھانے اور پکوان پیش کیے اور پھر ہم پاکستان واپس آئے۔گفتگو کے دوران ہمایوں سعید نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے بالی وڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*