سینیٹ انتخابات 3مارچ کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے ،شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر تے ہوئے انتخابات3 مارچ میں کرانے کا اعلان کر دیا ،48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، تفصیل کے مطابق 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے ، امیدوار12اور 13فروری کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 15 اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17اور 18فروری کو دائر کی جا سکیں گی،21تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 22 فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے،دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں نامزد امیدواروں کو پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کریں، کاغذات نامزدگی کیساتھ سر ٹیفکیٹ منسلک کئے جائیں گے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے، وفاقی دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کے ریٹرننگ افسرہوں گے جبکہ پنجاب میں غلام اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ خیبرپختونخواکے لئے شریف اللہ آر او ہو ں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*