صوفیانہ کلام کوتوجہ اوردل کے کانوں سے سناجائے تو یہ روح میں اترجاتاہے‘ عارف لوہار

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور گلوکارعارف لوہارنے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا ہے اورجب تک ہمت ہے میں اس پر پوری لگن سے گامزن رہوں گا،اگر صوفیانہ کلام کوبھرپور توجہ اوردل کے کانوںسے سناجائے تو یہ آپ کی روح میں اترجاتاہے۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ عالم لوہارایک ہی تھااور کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکتا، مجھے اس پر ہی فخر ہے کہ میرانام اپنے والد کی نسبت سے لیاجاتا ہے اور میرا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*