وفاقی کابینہ کی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کیلئے آرڈیننس کی منظوری دے دی، سینیٹ انتخابات کا شیڈول آنے سے پہلے آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی ، وفاقی کابینہ نےآرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی، سینیٹ انتخابات کاشیڈول آنے سے پہلے آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کاکیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور سینیٹ الیکشن کا شیڈول11 فروری کو جاری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 11فروری سے پہلے سپریم کورٹ سے حق میں فیصلہ آنے پرآرڈیننس جاری ہوگا، سپریم کورٹ نے اگر 11فروری تک فیصلہ دیا تو پھر اوپن بیلٹ سے الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*