تازہ ترین

نعمان اعجاز کے بیٹے کی شوبز میں انٹری سے متعلق چی مگوئیاں عروج

لاہور( شوبز نیوز)پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے کی شوبز میں انٹری سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پر ہیں۔معروف فیشن شو میں سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ ریمپ واک کر کے میلہ لوٹ لیا ہے، اس ریمپ واک کے بعد سے ہر جگہ زاویار نعمان سے متعلق باتیں کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز اور ان کے بڑے بیٹے کی ریمپ واک کی متعدد ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعمان اعجاز اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ ایک پر اعتماد ریمپ واک کر رہے ہیں۔اس دوران دونوں ہی باپ اور بیٹے کو کافی خوشگوار موڈ میں پر اعتماد سے ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس ریمپ واک کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر پیش گوئیاں اور چی مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جس میں انسٹا گرام صارفین کا پوچھنا ہے کہ کیا اب نعمان اعجاز کے بعد ان بڑے بیٹے بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*