تازہ ترین

پاکستان اور جنوبی افریقہ مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی، جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میںکھیلے جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*