
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر نے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ” آپ سب کی محبت اور دعاﺅں پر شکرگزار ہوں ، میرا ٹیسٹ منفی آ گیاہے ، اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد اب کام پر واپسی ہو گئی ہے۔