تازہ ترین

ویرات کوہلی پر آن لائن رمی کو فروغ دینے کا الزام، باقاعدہ قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر آن لائن رمی کو فروغ دینے کا الزام لگ گیا ہے۔ بھارتی عدالت نے شہرہ آفاق بلے باز کو باقاعدہ قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ نے ممتاز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن رمی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ نے قانونی نوٹس اس پٹیشن کے جواب میں بھیجا ہے جو عدالت عالیہ میں دائر کی گئی ہے۔ عدالت میں دائر کی جانے والی پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ آن لائن رمی پر پابندی عائد کی جائے۔دائر پٹیشن کی سماعت عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ کررہا ہے جس میں چیف جسٹس کیرالہ ہائی کورٹ ایس مانی کمار اور جسٹس انیل شامل ہیں۔کیرالہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والے کا اس سلسلے میں مقف ہے کہ آن لائن رمی بہت مقبول ہے اور اس پر قانونا پابندی عائد ہونی چاہیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آن لائن رمی دراصل ایک محدود پیمانے پر جوئے کی شکل ہے اور معروف شخصیات اس کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*