تازہ ترین

قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 158 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے اور قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 158 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو حسن علی اور نعمان علی وکٹ پر موجود تھے۔نعمان اور یاسر نے آخری وکٹ کے لیے 55 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب نعمان 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 158 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، یاسر شاہ 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*