انٹر بینک میں ڈالر مزید25پیسے ،اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک سستا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کوبھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر مزید25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید20پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.80روپے سے گھٹ کر193.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*