تازہ ترین

فواد عالم اور اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ,پوزیشن مستحکم

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فواد عالم اور اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔پہلے سیشن کے دوران جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ لینے کا بھی موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔91 کے مجموعی اسکور پر کیشپ مہاراج کی باؤلنگ پر گیند فواد عالم کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی سلپ میں گئی لیکن ڈین ایلگر کیچ لینے میں ناکام رہے۔اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے مہمان ٹیم کو کوئی موقع نہ دیا اور پہلے سیشن میں کوئی بھی وکٹ نہ گرنے دی۔جب میچ کے دوسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے تھے، فواد عالم 39 اور اظہر علی 38 رنز پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کو جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*