حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینا ایرانی توسیع پسندانہ ایجنڈے میں رکاوٹ بنا، یمن

صنعاء (م ڈ)یمن کی آئینی حکومت کے وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے نتیجے میں خطے میں ایرانی توسیع پسندی کے سامنے ایک بڑی رکاوٹ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین سے بھی حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی سفیروں کے ساتھ ورچوئل کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کو ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے تحفظ فراہم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ یورپی یونین اور عالمی برادری حوثیوں پرپابندیاں عاید کرکے ایرانی ایجنڈے کو روکے اور یمنی عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے یمن میں جاری امدادی کارروائیوں کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*