تازہ ترین

قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے، ہفتہ کو اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے۔ (ن)لیگی راہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، براڈشیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا،یہ ان کے لیے پانامہ 2ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ عمران خان جب غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہا تھا تو نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے(ن) لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*