مصباح کو فارغ کردیا گیا‘ اینڈی فلاور نئے کوچ ہوں گے‘ شعیب اختر

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔ مصباح کی برطرفی کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اینڈی فلاور کو اجازت دیدی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 6 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔شعیب اختر نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کو ‘ردی کی ٹوپی’ قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ الزام تراشی سے بچنے کے لئے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پی سی بی حکام نے تنقید سے بچنے کے لیے یہ کمیٹی بنائی ہے تاکہ سارا الزام اس پر ڈالا جاسکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*