جویریہ خان کی قیادت میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان جویریہ خان کی قیادت میں کراچی سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے جو اپنے دورے کے دوران پروٹیز کیخلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ عالمی وباءکوویڈ 19 کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کی کپتان بسمہ معروف ذاتی مصروفیات کی بناءپر دورے سے دستبردار ہوگئی تھیں اور ان کی عدم موجودگی میں جویریہ خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*