پاکستانی باکسر محمد وسیم کراچی کی ڈاکٹر تابندہ سے 27فروری کو نکاح کر ینگے

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم کراچی کی ڈاکٹر تابندہ سے 27فروری کو نکاح کر ینگے ۔باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آﺅٹ کرنے والے محمد وسیم نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ،محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح اس سال 27 فروری کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔گزشتہ ماہ گورنر ہاﺅس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی پہلی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نےڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان کا محمد وسیم سے متعلق کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان کا چمپئن بنے گا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی کہہ چکی ہیں کہ باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داﺅ پیچ قابل تعریف ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*