بد امنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ (خ ن )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگونے کہا ہے کہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے دہشتگروں کے خاتمے تک ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، یہ بات انہوں نے پیر کو امن و امان کے حوالے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط ،انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ، ڈی آئی جی سٹی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،و دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر سانحہ مچھ کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان خطے کا وار زون ہے دہشت گرد ایک منصوبہ بندی کے تحت صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لئے کارروائیاں کر رہے ہیںدہشت گرد ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہےںلیکن بہادر سیکورٹی فورسز اور بلوچستان کے غیور عوام نے پہلے بھی دہشتگردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا یا اور آئندہ بھی ہم باہمی اتفاق سے ملک اور صوبے کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے میر ضیاءلانگو نے کہا کہ جہاں کہیں بھی دہشت گرد موجود ہونگے ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*