پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 37ویں برسی(آج) منائی جائےگی

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی، رومانٹک اور اسٹائلش ہیرو وحید مراد کی 37ویں برسی (آج) پیرکو منائی جائے گی۔ وحید مراد 2اکتوبر 1938ءکو کراچی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ایس ایم آرٹس کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلم ”اولاد “سے کیا جس میں انہوں نے سپورٹنگ اداکار کا رول کیا اور اس فلم کو ”نگار ایوارڈ“ملا۔”ہیرا اور پتھر“وحید مراد کی پہلی فلم تھی جس میں انہوں نے بطور ہیرو کام کیا اور اس فلم کے لیے انہیں ”نگار ایوارڈ“بھی ملا۔1966ءمیں وحید مراد نے پہلی دفعہ اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ”ارمان“میں کام کیا، اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔اس فلم کے مشہور ہونے والے گانوں میں ”کو کو رینا، اکیلے نہ جانا، بیتاب ہو ادھر تم اور زندگی اپنی تھی اب تک شامل ہیں۔برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے۔لیکن ستر کی دہائی میں ان کے پاس اپنی ساتھی اداکار چننے کی چوائس بہت کم باقی رہ گئی تھی، زیبا کو ان کی شادی کے بعد محمد علی نے وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔پھر شبنم کی بھی شادی ہوگئی تو انہیں ان کے شوہر نے وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا، اس کے ساتھ ساتھ نشو کو بھی وحید مراد کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور یہی باتیں ان کو پستی کی طرف لے جانے کی وجہ بنیں، اس کے بعد وحید کو کم مقبول ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی طرف سے کاسٹ کیا جانے لگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*