نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کا نئی کابینہ کے لیے ناموں پر غور

واشنگٹن (م ڈ)امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے تک اپنی کابینہ کے اہم ارکان کا اعلان کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کی سربراہی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیڈن وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے بہت جلد نام تجویز کرنے والے ہیں۔ جو بائیڈن آئندہ برس 20 جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ابھی شکست تسلیم نہیں کی ہے اور انہوں نے بعض ریاستوں کے نتائج چیلنج کر رکھے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*