لبنان میں جیل سے70قیدی فرار، پولیس کے تعاقب ،فائرنگ سے پانچ ہلاک

بیروت (م ڈ )لبنانی پولیس نے بتایاہے کہ لبنان کی ایک جیل کے دروازے توڑنے اور جیل کے محافظوں کے حملے کے بعد 70قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس اور مفرور قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم اور تعاقب کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فرار ہونے والے 5 قیدی اس وقت ہلاک ہوگئے جب فرار ہونے کے دوران وہ چوری کی ایک کار پربھاگ رہے تھے۔ پولیس کے تعاقب کے دوران کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقہ بعبدا جیل میں جس میں 69 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے 15 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا ہے جب کہ 4 قیدیوںنے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔سیکیورٹی فورسز نے جیل کے آس پاس کا علاقہ بند کردیا اور باقی قیدیوں کا تعاقب جاری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*