پاکستان جانے کا بے صبری سے انتظار ہے، معین علی

کیپ ٹاﺅن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر معین علی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے برس سیریز کھیلنے پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انگلش آل رانڈر نے کیپ ٹاﺅن سے ایک کانفرنس کال میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔معین علی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کر پی ایس ایل کھیلے جو حیرت انگیز تجربہ تھا ، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔معین علی کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈین کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے عروج کے دور میں انگلینڈ کا دورہ کرکے میزبان کرکٹ بورڈ کا مالی بحران کم کرنے میں مدد کی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*