پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا مکمل ادراک ہے،قاسم سوری

اسلام آباد( این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کا مثبت تشخص ا±جاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،صحافتی برادری کے فلاح و بہبود اور ا±ن کی سیکورٹی کے لیے اقدامات ا±ٹھائے جار ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر ضا الرحمن کی سربراہی میں 14 اراکین پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں صحافی براداری کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ صحافت جمہوریت کا اہم ستون ہے صحافتی برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا مکمل ادراک ہے۔حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو معاشی تنگدستی ورثے میں ملی جس سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کیے، قاسم خان سوری نے کہا کمزور معیشت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے جس سے صحافی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔صحافی برادری پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ملکی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہیں ۔موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان میں فقیدلاالمثال ترقیاتی کاموں کا اجر ا ئکیا گیا ہے۔ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مفاد میں تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کورونا وائرس نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے جس پرحکومت اپنی بہترین حکمت عملی کے تحت قابو پانے میں کامیاب ہوئی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر اپنے اثرات ظاہر کر رہی ہے ، جس کے لیے عوام کو دوبارہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضروت ہے ۔صدر پریس کلب کوئٹہ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کاروائی کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے کردار کو سراہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*