دنیابھر میں کورونا وائرس سے 13لاکھ 54ہزار ہلاکتیں،پانچ کروڑ سے زائد متاثر

نیویارک(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 54 ہزار 802 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 759 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 240 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 254 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*