بچوں کو جنسی استحصال سے بچانا ریاستوں کا بنیادی فرض ہے، کونسل آف یورپ

برسلز(م ڈ)بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تقریبا 19 ملین تصاویر روزانہ آن لائن پھیلائی جاتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار بچوں کے جنسی استحصال اور انہیں جنسی زیادتی سے تحفظ کے چھٹے یورپین ڈے کے موقع پر سامنے آئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ میں بچوں کی برہنہ تصاویر کے ذریعے ان کے جنسی استحصال اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی فلمیں آن لائن مشتہر کرنے کے قبیح عمل کے خلاف آگاہی پھیلانے کیلئے یورپ بھر میں ہر سال 18 نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔انٹرپول کے مطابق روزانہ دنیا بھر سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تقریبا 19 ملین تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف فورمز، خصوصی گروپوں اور ڈارک ویب پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ یہ عمل خوبصورت بلی کے بچوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے 78 گنا زیادہ ہے۔اس حوالے سے نفسیاتی امور کے ماہرین نے خبردار کیا کہ کوویڈ 19 کے لاک ڈاون کے دوران بچے ان برے لوگوں کا آسان نشانہ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*