ٹیکس کے تمام ٹربیونلز کو ختم کر کے نئی ٹیکس کورٹس بنانے کے لیے تیاریاں مکمل

لاہور( کامرس ڈیسک )ٹیکس کے تمام ٹربیونلز کو ختم کر کے نئی ٹیکس کورٹس بنانے کے لیے تیاریاںمکمل کرلی گئیں۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام ٹربیونلز ،اپیلٹ ٹربیونل ، کسٹم ٹربیونل، انشورنس ٹربیونل اور انوائرمینٹل ٹربیونل کو ختم کر کے ٹیکس کورٹس بنائی جائیں گی جن کی سر براہی سپریم کورٹ یاہائیکورٹس کے ریٹائرڈ جسٹس صاحبان کو سونپی جائیں گی ۔ ٹربیونلز میں چیئرمین کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ذرائع کے حوالے سے مزید بتایاگیا ہے کہ ٹربیونل میں موجود جوڈیشل ممبران کو کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا جائے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*