عراق میں21افراد کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی پر لٹکادیاگیا

ناصریہ (م ڈ)عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے 21 افراد کو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ پھانسی پانے والے تمام افراد عراقی شہری ہیں اور وہ مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔انھیں 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قصور وار قرار دے کر پھانسی کی سزا کا حکم دیا گیا تھا لیکن فوری طور پر ان کے جرائم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔انھیں صوبہ ذی قار میں واقع ناصریہ کی جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔عراق کی اسی جیل میں سنگین جرائم میں ملوث سزایافتہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عراق میں حکومت کے دسمبر 2017 میں داعش کے خلاف اعلان فتح کے بعد سے سیکڑوں افراد کواس سخت گیرجنگجو گروپ سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*