پی ایس ایل، وسیم اکرم ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کی یاد میں یہ بھی لکھا کہ آپ یقینا ہمارے ساتھ یہاں ہوتے تاہم بدقسمتی سے زندگی نے کچھ اور ہی منصوبے تیار کر رکھے تھے۔وسیم اکرم نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی چیز آپ کو نئے لڑکوں سے دور نہیں رکھ سکتی، آپ جہاں بھی ہیں ہمیں دیکھ رہے ہیں۔اس سے قبل وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ک میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا تاہم ڈین جونز کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔کرکٹر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کریگی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی۔پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈین جونز کی نیلی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈین جونز کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کی یاد میں یہ بھی لکھا کہ آپ یقینا ہمارے ساتھ یہاں ہوتے تاہم بدقسمتی سے زندگی نے کچھ اور ہی منصوبے تیار کر رکھے تھے۔وسیم اکرم نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی چیز آپ کو نئے لڑکوں سے دور نہیں رکھ سکتی، آپ جہاں بھی ہیں ہمیں دیکھ رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*