شکست تسلیم نہیں,انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی,امریکی صدرٹرمپ

امریکا:ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اشارہ دیا کہ جو بائیڈن انتخابات ’جیت‘ گئے ہیں لیکن بعد میں اپنے اعتراف سے مکر گئے اور بائیڈن کو کامیاب بتانے کے لیے میڈیا کی نکتہ چینی کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس سے لوگوں نے یہ سمجھا کہ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے شکست تسلیم کرلی ہے لیکن بعد میں ٹرمپ نے متعدد ٹوئٹ کیے جس کی وجہ سے یہ’غلط فہمی‘دور ہوگئی اور یہ اندازہ ہوگیا کہ وہ اب بھی اپنی کامیابی پر مصر ہیں۔وہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں حالانکہ اس حوالے سے انہوں نے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘انتخاب میں سخت دھاندلی کی وجہ سے وہ (جوبائیڈن) جیت گئے۔‘ٹرمپ کے اس ٹوئٹ سے ایسا لگا گویا وہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی شکت تسلیم کرلیں گے تاہم یہ خوش فہمی جلد ہی ختم ہوگئی۔ انہوں نے ایک گھنٹے بعد ایک دوسرا ٹوئٹ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے پہلے ٹوئٹ کی بظاہر تردید کردی۔ انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں لکھا”میں کچھ بھی نہیں تسلیم کرتا۔ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اس الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔”

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*