مسلم لیگ (ن) بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، شیخ رشیداحمد

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری برادران بڑے دل والے ہیں، جب بھی عمران خان پر برا وقت آئے گا یہ عمران خان کو ہی ووٹ دیں گے۔جمعہ کومسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر ان سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ (ق) کے ساتھ میرے تو کوئی تحقظات نہیں ہیں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہاں چوہدری برادران کے لیے کسی کا کوئی پیغام نہیں لے کر ایا ہوں۔مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ پی ٹی آئی میں آنا نہیں چاہتے وہ بس نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے بہتر کھیلی ہے۔پہلے فروری کہتا تھا اور اب جنوری کی پیش گوئی کرتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کی آواز اٹھنے والی ہے،مسلم لیگ (ن) بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا بیانیہ تبدیل نہ کیا تو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کہتے تھے کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں کسی اور سے ہے، اب کہتے ہیں کہ عمران خان کو ہٹاو¿۔مریم نواز نے دو وجوہات پر اپنا بیانیہ بدلہ، ایک انہیں گلگت میں اپنی شکست نظر آگئی ہے اور دوسرا مسلم لیگ (ن) بی جے پی کی ا?واز نہیں ہوسکتی، ان کی پارٹی میں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ملک میں استحکام آئے گا، مسلم لیگ (ن) لیگ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے ڈائیلاگ کرنے جارہی ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ہار دیکھ کر ان کے چہرے اترے ہوئے، انتخابات میں پی ٹی ا?ئی پہلے نمبر پر ہوگی، دوسرے پر پیپلز پارٹی اور تیسرے پر آزاد امیدوار ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے جارہے ہیں، ا?ٹے چینی کی قیمت کم ہوگی اس پر کام ہورہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*